Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 14, 2020 09:39 pm views : 229

Location : PM Office

Islamabad- Pakistan will become an Islamic-welfare state one day: PM Imran
  • Urdu

عہد کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ثابت قدم رہیں گے،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ ہماری قوم نے ہمسایہ ملک کی دشمنی، دہشت گردی، قدرتی آفات، وبائی امراض کا بہادری اور استقامت سے مقابلہ کیا ہم آج عہد کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ثابت قدم رہیں گے ۔
یوام آزادی کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، یہ قائد کے نظریے پر عمل پیرا ہونے کے لیے عہد کرنے اور وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔
کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج یوم آزادی کے دن ہمارا دل بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائیوں کے دکھ میں غمزدہ ہے جہاں گزشتہ ایک سال سے فوجی محاصرے جاری ہے، ہم حق خود ارادیت کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 سال میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا، ہم نے اندرونی اور بیرونی محاذوں پر جنگ لڑی، ہماری قوم نے ہمسایہ ملک کی دشمنی، دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، قدرتی آفات، وبائی امراض کا بھی ہماری قوم نے ہمیشہ استقامت سے مقابلہ کیا ہم آج عہد کرتے ہیں ثابت قدم رہیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اتحاد ، ایمان اورتنظیم کی مشعل راہ سے ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اس ملک میں ایسا نظام حکومت بنائیں گے جو آزادی کے نظریات اور مقاصد کے مطابق ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں ہر مسئلے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، قوم کے بیٹوں نے اس دھرتی اور اس کے نظریے کے دفاع کے لیے قربانیاں دیں۔

Recent News

Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved