Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 14, 2020 09:43 pm views : 223

Location : Different Places

Karachi- Independence Day celebrated with jubilation across Pakistan
  • Urdu

پاکستانی قوم نے چوہترواں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا

پاکستانی قوم نے چوہترواں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا، بارہ بجتے ہی مختلف شہروں میں آتش بازی اور فائرنگ شروع ہوگئی، نوجوانوں نے ریلیاں نکالنا اور بھنگڑے ڈالنا شروع کردیے۔
یوم آزادی کے موقع پر ہرطرف سبز ہلالی پرچم کی بہار نظر آرہی ہے، عمارات، گلیوں اور گھروں کو برقی قمقموں، پرچم اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔ بچے اور بڑے سب ایک رنگ میں رنگے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
صوبائی دارالحکومتوں میں جشن آزادی کا آغاز پروقار تقریب سے کیا گیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی دی۔ انہوں نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔
رات بارہ بجتے ہی مختلف شہروں میں آتش بازی شروع ہوگئی ساتھ فائرنگ بھی ہوئی جس سے کراچی میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
جشن آزادی شروع ہوتے ہی ملک بھر میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، سڑکوں پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور رقص کیا۔
لاہور میں مینار پاکستان پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جسے دیکھنے کے لیے پہلے سے لوگوں کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود تھی۔ منچلوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑے ڈالے۔
کراچی میں مختلف مقامات پر آتش بازی کی گئی اور قومی ترانے بجائے گئے۔ شہر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا، نوجوانوں نے سی ویو کا رخ کیا جب کہ جگہ جگہ رک کر رقص کرنا شروع کردیا۔
نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بھی موجود تھے۔ آتش بازی کا اہتمام متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کیا گیا۔ فائیو اسٹار چورنگی پر ہزاروں افراد موجود تھے۔
حیدر آباد میں جگہ جگہ عوامی سطح پر آتش بازی ہوئی اور لوگوں نے ملک  و قوم کے حق میں نعرے بلند کیے۔
کراچی میں یومِ آزادی کے موقع پر مختلف علاقوں میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے 7 خواتین سمیت 23 افراد زخمی ہو گئے۔
کراچی پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے مرتکب کسی شخص کی اب تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Recent News

Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved