Aug 14, 2020 09:46 pm
views : 226
Location : President House
Islamabad- Pakistan surmounted challenges since independence for brighter future: President Arif Alvi
قیامِ پاکستان کے بعد ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا،صدر مملکت
صدرِ مملکت
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ 23 مارچ 1940ء کو قرار دادِ پاکستان منظور
ہوئی، اہل وطن کو 74ویں یومِ آزادی کی مبارک باد دیتا ہوں، ہم نے دنیا کو
سکھایا دہشت گردی سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔
ایونِ صدر میں جشنِ آزادی اور
پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی
نے کہا ہے کہ قیامِ پاکستان کے بعد ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا، وطن
بنانا ایسے ہی ہے جیسے صدیوں بعد آزادی ملے۔
صدر مملکت نے کہا کہ
پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں امن کا پیغام دیا، قوم نے کرپشن کے
خلاف بھی علم بلند کیا، کرپشن کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
انہوں
نے کہا کہ پاکستان نے سب سے زیادہ مہاجرین کی میزبانی کی، پاکستان نے 35
لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی، ہم نے دل کھول کر افغان مہاجرین کا استقبال
کیا، آج بھی پاکستان میں 27 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں۔
صدر عارف
علوی کا کہنا ہے کہ 74 سال میں قوم نے آزمائشوں سے بہت کچھ سیکھا، ہم نے
ایک قوم بن کر کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ
کورونا کی وباء میں ریاست نے عوام کے ساتھ اپنا تعلق دکھایا، بھارت میں
لاک ڈاؤن ہوا تو کروڑوں لوگ پیدل گھر جانے پر مجبور ہوئے، ہم نے اسمارٹ
لاک ڈاؤن کیا، غریبوں کی فکر کرتے ہوئے احساس پروگرام دیا۔
ان کا کہنا
ہے کہ طارق بن زیاد جب اندلس پہنچے تو انہوں نے اپنی کشتیاں جلا دی تھیں،
یہ اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ مشکل راستہ ہے لیکن قوم کے لیے یہی راستہ
اپنانا ہوگا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ ایس او پیز کے مطابق مساجد
کھولیں، ملک میں ایس او پیز کے مطابق مساجد میں عبادات جاری رہیں۔