Aug 15, 2020 01:45 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 9 Pakistanis, infects 747 in one day
کراچی، کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق، 747 نئے کیسز رپورٹ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 95 ہزار 203، سندھ میں ایک لاکھ 25 ہزار 632، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 91، بلوچستان میں 12 ہزار 144، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 452، اسلام آباد میں 15 ہزار 346 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 179 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 22 لاکھ 53 ہزار 131 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 722 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 65 ہزار 624 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 768 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 2 ہزار 180، سندھ میں 2 ہزار 313، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 238، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 60 اور آزاد کشمیر میں 60 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔