Aug 15, 2020 01:47 pm
views : 258
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- Israel-UAE agreement, give legitimate rights to Palestinians, Pakistan says peace and stability in the Middle East is also Pakistan's key priority
اسلام آباد، اسرائیل یو اے ای معاہدہ،فلسطینیوں کو جائز حقوق دیئے جائیں، پاکستان
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے معاہدہ پر پاکستان کے ردعمل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں تعلقات کی مکمل بحالی کے معاہدے کا مشترکہ بیان دیکھا ہے۔ یہ دور رس مضمرات کی حامل پیش رفت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ منصفانہ، جامع و پائیدارا من کے لئے پاکستان نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں اور عالمی قانون کے مطابق ہمیشہ دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔
زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس تجزیہ سے رہنمائی حاصل کرے گاکہ کیسے فلسطینیوں کے حقوق اور امنگوں کو مقدم رکھا جاتا ہے اور کس طرح سے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کی پاسداری کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے۔
معاہدے کے مطابق اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کے حصوں کے یکطرفہ الحاق کے اپنے منصوے کو مؤخر کردے گا۔