Aug 15, 2020 01:48 pm
views : 270
Location : Domestic Place
Islamabad- Kashmiris observe India's Independence Day as Black Day
اسلام آباد، بھارتی یوم آزادی کے موقع پر دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا
کنٹرول
لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کا یوم
آزادی، یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ
کشمیر پر بھارت کی جانب سے مسلسل تسلط کی جانب مبذول کروانا ہے۔
ترجمان
حریت کانفرنس کا کہنا تھا کہ بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ
کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر کی طرف مبذول کرانا
ہے، احتجاجی مظاہرے میں حریت کانفرنس کے قائدین نے شرکت کی جبکہ احتجاج کے
ذریعے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا گیا۔
دوسری جانب وفاقی
وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے بھارتی یوم آزادی
کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ایل او سی کے دونوں اطراف کے کشمیری
بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔کشمیری پوری دنیا کے سامنے
بھارتی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرزم کو بے نقاب کریں گے، لاکھوں
کشمیریوں کے حقوق سلب کر کے بھارت کس منہ سے یوم آزادی مناتا ہے۔
ادھر
حریت رہنما یاسمین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب تک
کشمیریوں کو ان کا حق نہیں ملتا، ہندوستان کو آزادی کے جشن منانے کا کوئی
حق نہیں، ان سے ان کا جینے کا حق، آزادی کا حق چھین لینا ہے، کشمیریوں سے
ان کے تمام حقوق چھین لئے ہیں، تم نے کشمیر کو کشمیریوں کا قبرستان بنا لیا
ہے، ہندوستانیو یہ بات مت بھولنا تمہارے جشن تلے کشمیریوں کا خون ہے۔