Aug 15, 2020 01:53 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Lahore- A big personality from China is expected to arrive at the inauguration of ML One, Sheikh Rashid says ML One is a game changer in the history of Pakistan.
لاہور، ایم ایل ون کے افتتاح پر چین سے بڑی شخصیت کی آمد متوقع ہے، شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا اسٹاک ایکس چینج کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، انڈسٹری چل پڑی، معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم نے انسداد کورونا کیلئے بہتر حکمت عملی دی، بھارت میں روزانہ 60 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، کورونا سے نمٹنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا 17 اگست سے مزید 10 ٹرینیں چلائی جائیں گی، ایم ایل ون تاریخی منصوبہ ہے، اس کا تاریخی افتتاح ہوگا، ایم ایل ون کا کریڈٹ وزیراعظم اور آرمی چیف کو جاتا ہے، آئی پی پیز میں بجلی کے نرخ کم ہونے جا رہے ہیں۔
وزیر ریلوے نے مزید کہا یو اے ای اور اسرائیل معاہدے پر دفتر خارجہ کا بیان آچکا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔