اسلام آباد، توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف نے احتساب عدالت کی کارروائی چیلنج کردی
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی درخواست میں کہا کہ احتساب عدالت کی کارروائی اور طلبی کا اشتہار جاری کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے، نیب بلاجواز نواز شریف اور اہلخانہ کو نشانہ بنا رہا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کرگیا کہ نیب اپوزیشن کو ٹارگٹ کرکے آواز دبانا چاہتا ہے، نواز شریف مفرور نہیں بلکہ ضمانت منظوری پر بیرون ملک گئے ہیں، ان کا بیرون ملک علاج جاری ہے لہذا ان کے نمائندے کے ذریعے ٹرائل سامنا کرنے کی اجازت دی جائے، یورپین یونین اور ہیومن رائٹس واچ بھی نیب کی بےبنیاد کاروائیوں کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔
توشہ خانہ ریفرنس میں مسلسل غیرحاضری پر نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری اور 17 اگست کو طلبی کا اشتہار جاری ہوچکا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف جان بوجھ کرعدالتی کارروائی سےمفرورہیں۔