Aug 15, 2020 01:58 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Lahore- Hate must be eradicated, state institutions must find way, says Khawaja Saad Rafique
لاہور، نفرتوں کو ختم کرنا ہوگا، ریاستی ادارے کو ئی راستہ نکالیں، خواجہ سعد رفیق
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں انصاف کو زنجیر نہ پہنائی جائے ، اپنے مؤقف پر قائم رہ کر اپنے مقاصد حاصل کریں گے، سب کو نیا میثاقِ جمہوریت اور میثاق معیشت کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کا چورن بند اور انصاف کا بول بالا ہونا چاہیے، اگر ہم اسی راستے پر چلتے رہے تو تلخیاں اور نفرتیں بڑھیں گی، ملک کو آگے بڑھانے کے لیے نفرتوں کو ختم کرنا ہوگا، کبھی اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں دیا، ریاستی اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ کوئی راستہ نکالیں۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ موروثی سیاست مسترد کرتے ہیں، ملک سیاستدانوں نے چلانا ہے، جمہوریت کے سوا کوئی نظام نہیں چل سکتا۔