نئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارش سے گرتی سیلنگ کی ویڈیو منظر عام پر
نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر گزشتہ دنوں کی بارش سے سیلنگ نیچے آ گری، گرتی سیلنگ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔
نیو
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی ناقص تعمیر کا ایک بار پھر پول کھل گیا
ہے، ایئر پورٹ پر 2 روز قبل ہونے والی بارش سے سیلنگ نیچے آ گری۔
انٹرنیشنل
ڈیپارچر اور ڈومیسٹک ڈیپارچر کی سیلنگ گرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ
گئی، سیلنگ گرتے ہی بارش کا پانی بھی لاؤنجز میں داخل ہو گیا، واقعے کے بعد
ایئر پورٹ پر سیلنگ کی ٹائلوں کا ڈھیر لگ گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام
آباد ایئر پورٹ کی ناقص تعمیرات کی انکوائری 2 سالوں سے جاری ہے، لیکن
تاحال کوئی نتیجہ خیز کارروائی سامنے نہیں آئی۔
یاد رہے کہ یہ ایئر پورٹ
سو ارب روپے سے زائد کی لاگت میں 10 سال کے طویل عرصے کے بعد عجلت میں
مکمل کیا گیا تھا، ن لیگ کی حکومت میں یکم مئی 2018 کو اس وقت کے وزیر اعظم
شاہد خاقان عباسی نے اس کا افتتاح کیا تھا، یہ پاکستان میں سب سے بڑا اور
جدید ترین ایئرپورٹ ہے۔