Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 16, 2020 07:10 pm views : 258

Location : Domestic place

Karachi- PPP, PTI, MQM-P hold meetings to resolve Karachi's problems
  • Urdu

کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا اتحاد و اتفاق

وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا اتحاد و اتفاق خوش آئند ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مُرتضیٰ وہاب نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے کمیٹی کی تشکیل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں وفاق اور سندھ حکومت کے 3، 3 نمائندے شامل ہوں گے، کمیٹی کے چیئرمین وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہوں گے، کمیٹی میں سندھ کی جانب سے صوبائی وزراء ناصر شاہ اور سعید غنی شامل ہوں گے جب کہ وفاق کی جانب سے وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی اور امین الحق شامل ہوں گے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کمیٹی صوبے کے ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹیں کو دور کرے گی، سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کو تیز اور بروقت مکمل کیا جاسکے،  سندھ حکومت صوبے کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کو ہمیشہ سے تیار ہے، تمام حکومتیں مل کر کام کریں گی تو مسائل حل ہوں گے۔
دوسری جانب کراچی کے مسائل کے حل کیلیے کمیٹی پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات ناصر شاہ نے کہا کہ تینوں جماعتوں کا کراچی کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم عوام کے لئے خوش خبری ہے، پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا اتحاد کراچی کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی دشمن عناصر کو یہ اتحاد ایک آنکھ نہ بھائے گا، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں صوبہ سندھ اوربالخصوص کراچی نے ریکارڈ ترقی کی ہے، سندھ حکومت ہر اس جماعت یا فرد کو خوش آمدید کہے گی جو کراچی کی ترقی میں کردار ادا کرے گیں، سندھ حکومت نے نالوں کی صفائی کے حوالے سے وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کو خوش آمدید کہا۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک دن میں اربوں روپے سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، ملک کے کسی صوبے میں اس کی مثال نہیں ملتی، وزیر اعلی سندھ نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کراچی کی ترقی کے لئے جو اقدامات کئے وہ ناقابل فراموش ہیں۔
واضح رہے کراچی سمیت سندھ کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی اور سندھ حکومت کے مذاکرات کے دو دور ہوچکے ہیں۔

Recent News

US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved