Aug 16, 2020 08:08 pm
views : 263
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 288,717 Cases and 6,168 Deaths
اسلام آباد،ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 16 ہزار 248 رہ گئی
ملک
بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 16 ہزار 248 رہ گئی
ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک
بھر میں 24 ہزار 22 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن سے 670 کورونا کیسز سامنے آئے
ہیں جب کہ 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا
کے 1308 مریض زیرعلاج ہیں۔ جن میں سے 141 وینٹی لیٹر پر ہیں۔
ملک میں اب
تک 2 لاکھ 88 ہزار 717 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ، جن میں سے 2
لاکھ 66 ہزار 301 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں ایک لاکھ 25 ہزار 904،
پنجاب میں 95 ہزار 391، بلوچستان میں 12 ہزار 224 ، خیبرپختونخوا میں 35
ہزار 153، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 181 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 378 اور
گلگت بلتستان میں کورونا کے 2 ہزار 486 مصدقہ کیس سامنے آچکے ہیں۔
ملک
بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 717 تک جا پہنچی ہے جن میں
سے 2 لاکھ 66 ہزار 301 صحت یاب ہوگئے ہیں جب کہ 6168 افراد اس سے جاں بحق
ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 16248 ہے۔
24
گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 6 افراد زندگی کی بازی ہارے ہیں جس
کے بعد اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 168 ہوگئی ہے۔ سندھ میں
2317، پنجاب میں 2182 ، خیبر پختونخوا میں 1238، اسلام آباد میں 173
،بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 60 جب کہ آزادکشمیر میں کورونا کے 60
مصدقہ مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔