Aug 17, 2020 11:00 am
views : 253
Location : Hawks Bay Beach
Karachi-4people including 2siblings drowned while bathing on Hawks Bay beach,The bodies of siblings were recovered while2others were rescued
کراچی، ہاکس بے پرنہاتے ہوئے دو بہن بھائیوں سمیت چار افراد ڈوب گئے
www.tnnlive.tv
کراچی کے ساحل ہاکس بے پر دو بہن بھائی سمیت 4 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے، بہن بھائی کی لاشیں نکالی گئی جبکہ دو کو بچا لیا گیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں نے آپریشن شروع کیا اور فوری طور پر 2 افراد کو بچا لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق لڑکی سمیت 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔
جاں بحق ہونے والے دونوں بہن بھائی ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت 16 سالہ ماریا اور 20 سالہ ہوزیما کے نام سے کر لی گئی ہے۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔