Aug 17, 2020 07:00 pm
views : 255
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 7 Pakistanis, infects 488 in one day
کراچی، کورونا نے مزید سات جانیں لے لیں، اموات کے تعداد چھ ہزار ایک سو پچھتر ہوگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار سو اٹھاسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں پچانوے ہزار چار سو سینتالیس، سندھ میں ایک لاکھ چھبیس ہزار ایک سو بیاسی، خیبر پختونخوا میں پینتیس ہزار دو سوپندرہ، بلوچستان میں بارہ ہزار دو سو پچانوے، گلگت بلتستان میں دو ہزار پانچ سو دو، اسلام آباد میں پندرہ ہزار تین سو نوےجبکہ آزاد کشمیر میں دو ہزار ایک سو چوراسی کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک بائیس لاکھ ننانوے ہزار چھ سو ایک افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بائیس ہزار چار سو اڑتالیس نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک دو لاکھ انہتر ہزار ستاسی مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ سات سو اکہتر مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں دو ہزار ایک سو بیاسی، سندھ میں دو ہزار تین سو بائیس، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار دو سو انتالیس، اسلام آباد میں ایک سو تہتر، بلوچستان میں ایک سو اڑتیس، گلگت بلتستان میں اکسٹھ اور آزاد کشمیر میں ساٹھ مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔