Aug 17, 2020 07:11 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Islamabad- Will not allow revision in 18th amendment: Bilawal
اسلام آباد، دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ میں بھی لائن پر آجاؤں، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف زرداری کی پیشی کے بعد احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دھمکانے کیلئے صدر زرداری کو بار بار پیشی پہ بلایا جارہاہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بنی گالہ میں بیٹھے کٹھ پتلی وزیراعظم کی ڈور کہیں اور سے ہلتی ہے، یہ جعلی اورکٹھ پتلی حکومت نہیں چل سکتی۔ہمیں کہا جارہا ہے اسکرپٹ پر عمل کریں، اٹھارویں ترمیم و این ایف سی ایوارڈ پر سمجھوتہ کریں، پارلیمنٹ سے کالا قانون منظور کرائیں، مجھ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ اگر میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا تو والد، پارٹی اور کارکنوں سے انتقامی سلوک کیا جائے گا، لیکن ہم کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایک جج کورونا کی وجہ سے آصف زرداری کو ویڈیو لنک پر پیشی کی اجازت دیتا ہے اور دوسرا جج زبردستی عدالت میں پیش کراتا ہے، آج یہ ہمارے ساتھ ہورہا ہے کل کسی اور کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔