Aug 17, 2020 07:13 pm
views : 218
Location : Domestic Place
Peshawar- Maulana Fazlur Rehman has once again signaled to launch a movement against the government
پشاور، مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اشارہ دیدیا
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں ایک زمانے میں کہا گیا کہ پشتونوں میں مذہب کی جڑیں گہری ہیں اس لیے ایسی پارٹی کو مسلط کیا گیا، ان حکمرانوں کا نہ تو مذہب سے کوئی تعلق ہے اور نہ تہذیب سے یہ نہ پشتون ہیں نہ پاکستانی ہیں اور نہ ہی انہیں اخلاق کا علم ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم آمرانہ رویوں سے لڑنا جانتے ہیں، عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں تاجر اور صنعتکار کے آنسو رو رو کر خشک ہوچکے ہیں اور مایوس ہوکر بیٹھ گئے ہیں۔ہم مصلحتوں کا شکار ہورہے ہیں نہ کشمیریوں کی آزادی سے وفا کررہے ہیں اور نہ فلسطینوں کی آزادی سے، کشمیریوں کا خون بہہ رہا ہے، ستر سال سے ہم نے کشمیریوں کی کیا جنگ لڑی ہے، ہندوستان نے کشمیریوں کی حیثیت ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کو ہندوستان میں شامل کردیا ہے، کل ہم سوچ رہےتھے سرینگر کیسے لیں گے، آج ہم سوچ رہے ہیں مظفرآباد کیسے بچانا ہے، ہم نے ملک کے بارے میں سوچنا ہے اس ملک کو اسلام کے نام پر آزاد کرایا گیا لیکن آج تک اسلامی قوانین کے مطابق قانون نہیں بنے، آزادی ناچ گانوں کا نام نہیں ہوا کرتا آزادی منچلوں کے گھومنے پھرنے کا نام نہیں، ہم اپنی نوجوان نسل کو کیا الحاج رہے ہیں۔