Aug 17, 2020 07:15 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Recognition of Israel by UAE is tantamount to defeat of Arabs, Siraj-ul-Haq
راولپنڈی، یو اے ای کا اسرائیل کو تسلیم کرنا عربوں کی شکست کے مترادف ہے، سراج الحق
جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں تحفظ بیت المقدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ تحفظ بیت المقدس کے حوالے سے مسلسل نعرے بازی بھی کرتے رہے۔
جماعت اسلامی کی راولپنڈی میں تحفظ بیت المقدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کا معاہدہ مسترد کرتے ہیں۔ فلسطین کا مسئلہ عربوں کا نہیں، ہم سب کے ایمان کا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان اہل فلسطین واہل غزہ کے ساتھ ہے۔ فلسطین سے پیچھے ہٹے تو کشمیر سے بھی دستبردار ہونا پڑ سکتا ہے۔
سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو یک زبان ہو کر فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی۔