Aug 17, 2020 07:16 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Karachi- The highest remittances received in a month in the history of the country
کراچی، معیشت کیلئے خوشخبری، ایک ماہ میں ملکی تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر موصول
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جولائی میں ملکی تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر موصول ہوئیں، جولائی دو ہزار بیس میں دو ارب چہتر کروڑ ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی دو ہزار بیس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں ساڑھے چھتیس فیصد اضافہ ہوا۔ یہ کسی ایک مہینے میں پاکستان میں آنے والی ترسیلات زر کی بلند ترین سطح ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ ترسیلات زر جون دو ہزار بیس کی نسبت بارہ اعشاریہ دو فیصد جبکہ جولائی دو ہزار انیس کی نسبت چھتیس اعشاریہ پانچ فیصد زیادہ ہیں۔
جولائی میں سعودی عرب سے بیاسی کروڑ ڈالر بھیجے گئے، عرب امارات سے تریپن اعشاریہ بیاسی کروڑ ڈالر، برطانیہ سے انتالیس کروڑ ڈالر اور امریکا سے پچیس کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔
اس حوالے سے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر دو ہزار سات سو اڑسٹھ ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایک ماہ میں بھجوایا جانے والا سب سے زیادہ سرمایہ ہے۔