Aug 17, 2020 07:18 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Karachi- Public throng at sea after lockdown over
کراچی، شہر قائد میں کورونا کی وجہ سے مہینوں کے لاک ڈاون کے بعد سمندر کی رونقیں بحال
کراچی میں کورونا کیسز کی رپورٹس میں کمی آئی تو سندھ حکومت نے پانچ ماہ بعد لاک ڈاون سے پابندی اٹھا لی۔ شہری گھروں سے نکل کر تفریح گاہوں کا رخ کرنے لگے اور خوب مزے کرتے رہے۔
کورونا کی وجہ سے گھروں میں مقید افراد ساحل پر پہنچے تو ان کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
اس حوالے سے ساحل سمندر پر تفریح کیلئے آنے والے ایک شہری کا کہنا تھا کہ
تفریح کی بات ہو تو سمندرکو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، دو دریا کا رخ کرنے والوں نے ساحل کنارے بیٹھک لگائی۔ ٹھاٹے مارتے سمندر کو نگاہوںمیں سمیٹ کر سکون بخش مناظر سے لطف اٹھایا۔
ساحل پر سیر کیلئے آنے والے ایک شہری کا کہنا تھا کہ
کلفٹن کے ساحل پر جہاں پانی میں ڈبکی لگاتے منچلے نظر آئے وہیں ٹھنڈی ریت پر چہل قدمی کرتی فیملیز نے خواب انجوائے کیا۔ کراچی والے سستی تفریح اور قدرت کے مناظر سے شام ڈھلے تک محظوظ ہوتے رہے۔