Aug 18, 2020 11:47 am
views : 281
Location : Domestic Place
Karachi-The price of Gold per ounce in the Global Market increased by $8 while the price of gold per tola in local market increased by Rs400
کراچی، سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں دوبارہ تیزی
www.tnnlive.tv
عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1953 ڈالر پر پہنچ گئی، دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سونے کی قیمت میں اضافہ ہونے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 2 ہزار 23 روپے پر پہنچ گئی۔