Aug 18, 2020 07:03 pm
views : 249
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 289,832 Cases and 6,190 Deaths
ملک بھر میں کورونا کے چھ سو سترہ نئے کیس رپورٹ، 15 مریض جاں بحق
ملک میں چوبیس گھنٹوں میں چھ سو سترہ افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور پندرہ مریض جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ نواسی ہزار آٹھ سو بتیس تک جا پہنچی اور مجموعی اموات کی تعداد چھ ہزار ایک سو نوے ہو گئی۔
کورونا کے فعال کیسز کی تعداد تیرہ ہزار چھ سو تینتیس ہے جب کہ اب تک 2 لاکھ ستر ہزار 9 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 1 لاکھ چھبیس ہزار چار سو پچیس، پنجاب میں پچانوے ہزار چھ سو گیارہ ، خیبرپختونخوا پینتیس ہزار تین سو سینتیس، گلگت بلتستان پچیس سو اڑھتیس، بلوچستان میں بارہ ہزار تین سو گیارہ، آزاد کشمیرمیں کورونا کے دو ہزار ایک سو ننانوے کیسزسامنے آچکے ہیں۔
چوبیس گھنٹوں میںسترہ ہزارچھ سو بارہ کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک مجموعی طور پر تئیس لاکھ سترہ ہزار دوسو تیرہ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھر کے سات سو پینتیس اسپتالوں میں کورونا کے 1 ہزار دوسو پچہترمریض زیرعلاج ہیں۔