Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 18, 2020 07:21 pm views : 255

Location : PID

Islamabad- India wants Pakistan to be diplomatically boycotted: Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi
  • Urdu

بھارت کا پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنے کا منصوبہ ناکام بنایا،شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت کا پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنے کا منصوبہ ناکام بنایا، پوری دنیا میں کشمیر کا مسئلہ بھرپور طریقے سے اجاگر کیا، دوست ممالک سے مستحکم تعلقات کی پالیسی بنائی گئی، افغانستان میں امن کیلئے پاکستانی اقدام بڑی کامیابی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے کہا دیکھنا ہوگا ہمارے دائمی حریف کے مقاصد کیا تھے، بھارت کی کوشش رہی پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کرے، ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، بھارت کیخلاف چین، نیپال اور بنگلادیش کا ردعمل سب کے سامنے ہے، ہم نے دیرینہ تعلقات کو نیا رخ دینے کی کوشش کی، دیمک سے تشبیہ دینے پر بنگلادیش میں سرد مہری دیکھنے کو ملتی ہے، چین کیساتھ عرصہ دراز سے اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور دوستی ہے۔
افغانستان کی صورتحال پر شاہ محمود قریشی نے کہا وزیراعظم کہتے رہے افغانستان کا حل سیاسی ہے، پومپیو نے کہا افغان امن میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں، آج پوری دنیا افغانستان کے سیاسی حل کو ترجیح دی رہی ہے۔ انہوں نے کہا جنوبی ایشیا کے تمام ممالک بھارت کی توسیع پسندانہ سوچ کا شکار ہیں، دنیا میں اسلامو فوبیا کی ہوا چل رہی ہے، کورونا کی وجہ سے دنیا کا منظر نامہ بدل رہا ہے، وزیراعظم نے کورونا صورتحال میں قرضوں کے معاملے پر بات کی۔
مسئلہ کشمیر پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر عمران خان نے اٹھایا، ایک سال میں 3 مرتبہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا، بھارت کو نا چاہتے ہوئے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث برداشت کرنی پڑی، عمران خان نے گزشتہ برس جو اقوام متحدہ میں تقریر کی اس کا سابقہ حکومتوں سے موازنہ کر لیا جائے۔ انہوں نے کہا وزارت خارجہ میں ہم نے ادارا جاتی اصلاحات کی ہیں، ای ویزہ کی سہولت اور ایف ایم ڈائریکٹ ایپ بنائی گئی، ایپ کے ذریعے تمام سفیر میرے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

Recent News

US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved