Aug 18, 2020 07:36 pm
views : 266
Location : Different Places
Karachi- Rain expected acroos the sindh
کراچی میں رات گئے اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو کا کہنا ہے کہ کراچی میں رات گئے اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ
موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالقیوم بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحیرہ
عرب کےشمال مشرق اور رن آف کچ کے قریب ٹرف موجود ہے، ٹرف کی موجودگی سے
مون سون کرنٹ سندھ میں داخل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے زیر اثر شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر
موسمیات عبدالقیوم بھٹو نے کہا کہ کراچی میں10سے 15ملی میٹر تک بارش
ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ حیدرآباد اور میرپور خاص میں بھی بارشوں کا امکان
ہے۔
عبدالقیوم بھٹو نے مزید کہا کہ تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔