سکھر، پنو عاقل میں چھریوں کے وار سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو قتل
www.tnnlive.tv
پنوعاقل میں کینٹ تھانے کی حدود میں گاؤں صلاح انڈھڑ میں ایک ہی گھر کے 9افراد کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 5 خواتین شامل ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں بتایا جاتا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسد انڈھڑ کے گھر میں پیش آیا جس کے بھائی ملزم وہاب انڈھڑ نے اپنی بیوی، 4 بیٹیوں، بھائی، بھابھی، بھتیجی اور بھتیجے کی جان لے لی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے اور وجوہات کا پتہ لگایا جائے کہ آیا یہ گھریلو مسائل کا شاخسانہ ہے یا ذاتی دشمنی ہے، پولیس اور انتظامیہ متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔