Aug 19, 2020 08:43 pm
views : 248
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 290,445 Cases and 6,201 Deaths
کراچی، کورونا سے مزید گیارہ اموات، تعداد چھ ہزار دو سو ایک ہوگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ سو تیرہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں پچانوے ہزار سات سو بیالیس، سندھ میں ایک لاکھ چھبیس ہزار سات سو تینتالیس، خیبر پختونخوا میں پینتیس ہزار چارسو ایک، بلوچستان میں بارہ ہزار تین سو ستر، گلگت بلتستان میں دو ہزار پانچ سو پینسٹھ، اسلام آباد میں پندرہ ہزار چارسو بارہجبکہ آزاد کشمیر میں دو ہزار دوسو بارہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک تئیس لاکھ چالیس ہزار بہترافراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بائیس ہزار آٹھ سو انسٹھ نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک دو لاکھ بہتر ہزار ایک سو اٹھائیس مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ سات سو تینالیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں دو ہزار ایک سو چھیاسی ، سندھ میں دو ہزار تین سو چھتیس، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار دوسو بیالیس، اسلام آباد میں ایک سو پچھتر، بلوچستان میں ایک سو انتالیس، گلگت بلتستان میں باسٹھ اور آزاد کشمیر میں اکسٹھ مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔