Aug 19, 2020 10:36 pm
views : 253
Location : Different Places
Karachi- Earthquake tremors felt in Karachi
کراچی کے شمال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
کراچی کے شمال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 ریکارڈ کی گئی۔
دائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شام 5 بج کر 16 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے شمال میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 40 کلو میٹر دور تھا، جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کےجھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔