کراچی، کراچی میں بجلی کی بہتری کیلیے دیگر آپشن پر بھی غور کرنا ہوگا،مصطفی کمال
مصطفی
کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی کو ٹھیک کرنے کیلئے اختیارات
نچلی سطح پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے، صوبوں کو جو وسائل ملے ہیں وہ وزیر
اعلیٰ ہاؤس تک محدود ہوگئے ہیں۔
سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے بانی ایم
کیوایم کو پھر کراچی کی تباہی کا ذمہ دار ٹہرایا اور اس معاملے کے پیچھے را
کی سازش کو بھی بے نقاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کے پاکستان موجودہ طرز
حکمرانی کے تحت مزید نہیں چل سکتا ہے،
اس سے قبل کراچی نیب کورٹ میں
چیئرمین پی ایس پی مصطفی کیخلاف غیر قانونی اراضی ریفرنس کی سماعت ہوئی،
مصطفی کمال اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی
کارروائی کے 3 ستمبر تک ملتوی کر دی۔