اسلام آباد، پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا، وزیراعظم کا دو ٹوک اعلان
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا
کہنا تھا کہ میری پوری زندگی جدوجہد میں گزری، 9 سال کا تھا جب سے جدوجہد
کر رہا ہوں، سیاست کینسراسپتال سے بڑی جدوجہد ہے، ٹو پارٹی سسٹم میں تیسری
پارٹی کو منوانا بہت مشکل کام تھا، کوشش کی جائے تو اونچ نیچ سے خوف نہیں
آتا، برے وقت سے لوگ گھبرا جاتے ہیں، اصغرخان نے زبردست پارٹی بنائی تاہم
برے وقت میں ناکام ہوگئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے روپیہ
گرتا ہے، پھر بجلی گیس اور امپورٹ کی قیمت بڑھتی ہے، بجلی کی قیمت بڑھائیں
تو مشکلات، نہ بڑھائیں توخسارہ ہوتا ہے، بجلی مہنگی کرنے کا سب سے زیادہ
نقصان انڈسٹری کو ہوتا، ہم پہلے ہی دنیا کی مہنگی ترین بجلی بناکر سستی بیچ
رہے ہیں، توانائی کے حوالے سے 15 روز میں پورا پلان اور مکمل پالیسی سامنے
لارہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ چینی کے ذخیرہ اندوز پیسہ بنا رہے ہیں،
چینی کی قیمتیں مصنوعی طریقے سے اوپر نیچے کی جاتی ہیں، ملک میں ہر جگہ
کارٹل بنے ہیں، شوگر کمیشن رپورٹ کی فرانزک انکوائری ہوئی تو فرنٹ مین
بروکرز نکلے، یہ بہت طاقتور لوگ ہیں، پکڑے جائیں تو بلیک میل کرتے ہیں اور
متحد ہو کر دباؤ ڈالتے ہیں، کمیشن رپورٹ پر شوگر ملز ایسوسی ایشن حکم
امتناع لے آئی اور واجد ضیا کو لیٹر میں دھمکیاں دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے خراب تعلقات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ہمارا مستقبل چین کے ساتھ ہے۔