Aug 19, 2020 10:53 pm
views : 255
Location : Different Places
Islamabad- Nergis Mavalvala named as the Dean of MIT of Science
کیمبرج، پاکستانی سائنس دان امریکی یونیورسٹی میں پہلی خاتون ڈین مقرر
نرگس اس سال یکم ستمبرکو بحیثیت ڈین اپنے فرائض سنبھالیں گی۔ اس سے قبل وہ دو ہزار پندرہ سے شعبہ طبیعیات کی معاون سربراہ بھی ہیں۔
اس
موقع پر ایم آئی ٹی کے سربراہ نے کہا کہ نرگس جس معیار کی محقق اور معلم
ہیں وہ ان کی شخصیت میں خود بولتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ نرگس میں وہ
تمام اوصاف موجود ہیں جو انہیں ایک رہنما اور ڈین بناتے ہیں، نرگس مسائل حل
کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتی ہیں، مجھے امید ہے کہ نرگس کی صورت میں
اسکول آف سائنس بہت ذمے دار ہاتھوں میں رہے گا۔
ایم آئی ٹی کے خط میں
نرگس کے لیے شاندار الفاظ استعمال کیے گئے ہیں کہ ان میں تجسس بھرا ہوا ہے
جو دوسروں میں تیزی سے منتقل ہوتا ہے۔
نرگس کہتی ہیں کہ اس وقت ہمیں
بہت سی تبدیلیوں کا سامنا ہے، ہمیں عالمی وبا اور معاشی مشکلات بھی درپیش
ہیں لیکن دوسری جانب امریکا میں سماجی اور نسلی انصاف کی مضبوط روایت موجود
ہے جس کی بدولت اب ہم ایک دیرینہ اور مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔