Aug 19, 2020 10:46 pm
views : 238
Location : Different Places
Lahore- Punjab bans recordings of films, dramas at mosques, shrines
لاہور، مساجد اور مزارات میں فلم اور ڈرامے کی شوٹنگ پر پابندی عائد
محکمہ
اوقاف پنجاب کی جانب سے قواعد و ضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ اوقاف کے زیرسرپرستی مزارات اور مساجد میں کسی
بھی خاتون پر کوئی بھی سین عکسبند کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مساجد یا مزارات پر کوئی سین عکسبند کیا گیا تو متعلقہ مینیجر اور زونل ایڈمنسٹریٹر ذمہ دار ہوگا۔
اس
کے علاوہ مسجد یا مزار پر کسی دستاویزی فلم کی اجازت شعبہ مذہبی امور کی
مشاورت سے مشروط ہوگی۔ یاد رہے کہ پانچ سو چوالیس مزارات اور چار سو
سینتیس مساجد محکمہ اوقاف کے زیر انتظام ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ صبا
قمر اور گلوکار بلال سعید کی جانب سے لاہور کی وزیرخان مسجد میں میوزک
ویڈیو کی ریکارڈنگ کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑاہوگیا تھااور لوگوں نے
مسجد کا تقدس پامال کرنے پردونوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔ بعد ازاں
صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد میں ویڈیوریکارڈ کرنے پر معافی مانگ لی
تھی۔