لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی کا انجن پھٹنے سے 45 افراد ہلاک
tnnlive.tv
لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی کا انجن پھٹنے سے 45 افراد ہلاک ہوگئے ، اقوام متحدہ کے مطابق مرنے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ واقعہ لیبیا کی بندرگاہ زوارا کے قریب پیر کو پیش آیا ، 37 افراد کو ماہی گیروں نے بچالیا جن میں سے زیادہ تر کا تعلق افریقی ممالک سے ہے ، یہ تمام افراد زیر حراست ہیں ۔
اقوام متحدہ کے مطابق یہ اس سال سمندر میں پیش آنے والا اب تک کا سب خوفناک حادثہ ہے ۔
غیر قانونی تارکین وطن بالعموم اٹلی اور مالٹا کے راستے یورپ جانے کے لیے لیبیا کا ساحل استعمال کرتے ہیں ۔