Aug 20, 2020 06:37 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 8 Pakistanis, infects 513 in one day
کراچی، ملک میں کورونا کے مزید پانچ سو تیرہ نئے کیسزاور آٹھ اموات رپورٹ
ملک میں کورونا وبا کے مزید پانچ سو تیرہ نئے کیسزاور آٹھ اموات رپورٹ ہوئیں۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پانچ سو تیرہ نئے کیسزجب کہ آٹھ اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ نوے ہزار نوسو اٹھاون تک اور مجموعی اموات کی تعداد چھ ہزار دوسو نو پہنچ گئی جب کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ بہتر ہزار آٹھ سو چار ہو گئی۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد گیارہ ہزار نوسو پینتالیس ہے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ ستائیس ہزار ساٹھ، پنجاب میں مریضوں کی تعداد پچانوے ہزار آٹھ سو رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد پینتیس ہزار چار سو ارسٹھ ، بلوچستان میں تعداد بارہ ہزار چار سو تین، اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد پندرہ ہزار چار سو پچیس، آزاد جموں و کشمیر بائیس سو انیس، گلگت میں پچیس سو تراسی ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تئیس ہزار چھ سو ستر ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک تئیس لاکھ تریسٹھ ہزار سات سو باون ٹیسٹ ہو چکے، ملک بھرکے اسپتالوں میں ایک سو تینتیس مریض وینٹی لیٹرپر ہیں،اس وقت 1 ہزار دوسو سولہ مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔