Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 20, 2020 06:46 pm views : 270

Location : Domestic Place

Islamabad- Imran Khan will not give NRO to opposition: Sheikh Rashid
  • Urdu

اسلام آباد، اپوزیشن میں بہت سے لوگوں کو نااہل ہوتا دیکھ رہے ہیں،شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وہ اپوزیشن میں بہت سے لوگوں کو نااہل ہوتا دیکھ رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ سب اپنی دو سال کی کارکردگی پیش کررہے ہیں تو ہم بھی عوام کی عدالت میں آئے ہیں،ہم ایشیا کا سب سے بڑا پراجیکٹ دینے جارہے ہیں، ایم ایل ون کے ذریعے پاکستان ریلوے جدید دور میں داخل ہوگی،ایم ایل ون 6 ارب 80 کروڑ ارب ڈالر کا پراجیکٹ ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد کراچی سے لاہور تک کا سفر 8 گھنٹے میں طے ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف پاکستان کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں، پہلی بار حکومت اور عسکری ادارے ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم عمران خان 5 سالہ مدت پوری کریں گے ، تیسرا سال عمران خان کی حکومت کا مثالی سال ہوگا۔ معیشت اب ترقی کرے گی۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں گروہ بندی کا شکار ہیں ۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اے پی سی نظر نہیں آئے گی، محرم الحرام اور پھر ماہ صفر ہوگا مگر اے پی سی نہیں ہوگی، یہ جو باتیں کررہے ہیں یہ سارے نیب زدہ ہیں، عمران خان ان کو کسی صورت این آر او نہیں دے گا، ان کی خواہشات دل میں ہی رہیں گی۔اپوزیشن میں بہت سے لوگوں کو نااہل ہوتا دیکھ رہا ہوں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پارٹی میں واضح گروپنگ ہے، نواز شریف 2 کے بجائے 4 کالز کرلیں، مریم نواز کی ایک ہی خواہش تھی کہ لندن جانے دیا جائے،مایوسی پر مریم نواز نے پتھروں کا جلوس نکالا۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved