Aug 20, 2020 06:53 pm
views : 268
Location : Domestic Place
Karachi- By following the SOPs, we will perform our worship and not break the law, Preisident Jaffaria Alliance
کراچی، انتظامیہ کی نا اہلی سے عزاداران مشکلات کا شکار ہیں، جعفر یہ الائنس پاکستان
جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے نشتر پارک میں جعفر یہ الائنس کی کابینہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام اور صفرجس میں چودہ سو سال پہلے کربلا میں بلند ہونے والی آواز کی حق کی یاد میں عزاداری کا اہتمام کیا جاتا ہے جو دین کے لیے ہر قربانی پیش کرنے کے جذبے اور شوق کو اجاگر کرتی ہے لیکن نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث عزاداران سید الشہداء سخت اذیت اور مشکلات کا شکار ہیں۔
موجودہ زمانے میں ایک وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اس لئے اس سال اطباء کی رائے پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کو اسی دینی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ہم اپنی اس عبادت کو انجام دیں گے اور قانون توڑیں گے نہیں اور عزاداری چھوڑیں گے نہیں لیکن افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ جو ذمہ داریاں حکومت کے متعلقہ اداروں پر عائد ہوتی ہیں وہ انہیں پورا کرنے میں پوری طرح ناکام نظر آتے ہیں۔