Aug 20, 2020 08:30 pm
views : 263
Location : National Assembly
Islamabad- IOJ&K will be free: President Dr Arif Alvi
اسلام آباد، کرپشن کے خاتمے کیلئے فوج سمیت تمام ادارے ایک صفحے پر ہیں، صدر مملکت
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تیسری بار خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدمات کا اعتراف دنیا نے کیا ۔وبا کے میں بارے لوگوں کو ڈرایا جارہا تھا کہ سڑکوں پر مریض ہوں گے۔ سائنس اور ڈیٹا کے حوالے سے طارق بن زیاد ذہن میں آتا ہے جس نے کشتیاں جلائیں اور فتح حاصل کی۔ ہم نے ایسا ہی ویژن اختیار کیا کہ تاکہ معیشت بھی چلے اورعبادت گاہیں بھی کھلی رہیں۔ اللہ کی مدد تب آتی ہے جب آپ امت کا خیال رکھیں، سمارٹ لاک ڈاؤن کامیاب رہاعوام اور علماء کا بھی اس حوالے سے شکر گزار ہوں۔
انہوںے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔انسانی حقوق کے طعنے دینے والے خود 100 مہاجرین کو بھی پناہ نہیں دے سکتے ۔دوسرا بڑا کارنامہ افغان مہاجرین کو پناہ دی۔انتہاء پسندی کا مقابلہ کرنا بھی قوم کی بڑی جیت ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے پاکستان میں اچھی خبروں کا پرچار نہیں کیا جاتا۔ یہ زمانہ وہ ہے جب قوم کو کھڑا ہونے کا کہنا چاہیے کہ آپ مقابلہ کرسکتے ہیں۔
اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان بھی شریک ہیں۔ صدر مملکت نے حکومت کی درخواست پر دوسالہ کارکردگی بیان کرنے کے لیے آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا۔صدر مملکت کے خطاب کا آغاز ہوتے ہی اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے ڈیسک بجانا شروع کردیے اور بعد ازاں واک آؤٹ کردیا۔