Aug 21, 2020 06:29 pm
views : 261
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 291,588 Cases and 6,219 Deaths
ملک میں عالمی وبا کورونا کے فعال کیسزکی تعداد گیارہ ہزار سات سو نوے رہ گئی
ملک میں عالمی وبا کورونا کے فعال کیسزکی تعداد گیارہ ہزار سات سو نوے رہ گئی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وبا کے چھ سو تیس نئے کیسزرپورٹ مزید دس اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد دو لاکھ بانوے ہزارپانچ سو اٹھاسی تک جا پہنچی ہے۔ فعال کیسزکی تعداد گیارہ ہزار سات سو نوے ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ تہتر ہزار پانچ سو اناسی ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد چھ ہازر دوسو انیس ہو گئی، سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ ستائیس ہزار تین سو اکاسی، دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں پچانوے ہزار نوسو اٹھاون، کے پی میں پینتیس ہزارتٓ پانچ سو پینتالیس، بلوچستان میں بارہ ہزار چار سو چوبیس ، اسلام آباد میں پندرہہزار چار سو تریپن ، آزاد جموں و کشمیر بائیس سو تئیس اور گلگت بلتستان میں چھبیس سو چار افراد اس مرض سے متاثر ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پچیس ہزار چھ سو تیرہ ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک تئیس لاکھ نواسی ہزار تین سو پینسٹھ ٹیسٹ ہو چکے، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد انیس سو بیس ہے جن میں سے ایک سو اکتالیس مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، سات سو پینتیس اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وبا کے چھ سو تیس نئے کیسزرپورٹ مزید 10 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد دو لاکھ بانوے ہزارپانچ سو اٹھاسی تک جا پہنچی ہے۔ فعال کیسزکی تعداد گیارہ ہزار سات سو نوے ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ تہتر ہزار پانچ سو اناسی ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پچیس ہزار چھ سو تیرہ ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک تئیس لاکھ نواسی ہزار تین سو پینسٹھ ٹیسٹ ہو چکے، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد انیس سو بیس ہے جن میں سے ایک سو اکتالیس مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، سات سو پینتیس اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔