اپریل 2021 سے ملک بھر کے اسکولوں میں یکساں نصاب نافذ ہوگا، وزیر تعلیم
وزیر
تعلیم شفقت محمود نے اپنی وزارت کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے اسلام
آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپریل 2021 سے پہلی سے پانچویں تک ملک بھر
میں یکساں نصاب لاگو کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">وفاقی
وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے بتایا کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کے
حوالے سے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، اگر حالات ٹھیک ہو گئے تو 15
ستمبر سے اسکول کھل جائیں گے، میٹرک اور ایف اے میں بچوں کو ایک فارمولے کے
تحت پروموٹ کیا ہے، کیمبرج کے رزلٹ کے حوالے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا
رہا جس پر کیمبرج سے بات کی جسے انہوں نے تسلیم کیا۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">شفقت
محمود نے کہا کہ کورونا کے باعث 7 اپریل کو ٹیلی اسکول کا اجرا کیا، لیکن
بچوں کو انٹرنیٹ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا رہا، اب پورے ملک میں انٹرنیٹ
دینے جا رہے ہیں۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">وفاقی
وزیر نے کہا کہ یکساں تعلیمی نصاب کا اجرا پاکستان کی 72 سالہ تاریخ میں
نہیں ہو سکا تھا، اب پہلی سے پانچویں تک یکساں تعلیمی نصاب بن گیا ہے، تمام
مکاتب فکر سے مشاورت کے بعد یہ نصاب بنایا گیا ہے، 2021 سے یکساں نصاب
لاگو ہو گا، تمام مدارس کو بھی رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے، چھٹی سے آٹھویں تک کے
نصاب پر بھی کام جاری ہے۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">شفقت
محمود نے مزید کہا کہ ہنرمند پاکستان پروگرام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے
جس کے تحت ایک لاکھ 70 ہزار بچوں کو ہنر دینے کا منصوبہ ہے، احساس پروگرام
کے تحت 50 ہزار بچوں کو اورایک ہزار نرسز کو اسکالرشپس دیں گے، آرٹ اینڈ
کلچر کی ایجوکیشن کے لیے بھی ایک ہزار سے زائد اسکالرشپس دے چکے ہیں۔