Aug 22, 2020 01:20 pm
views : 261
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 12 Pakistanis, infects 586 in one day
کراچی، کورونا سے بارہ اموات، تعداد چھ ہزار دوسو اکتیس ہوگئی، دو لاکھ بانوے ہزار ایک سو چوہتر شہری متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ سو چھیاسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں چھیانوے ہزار ستاون، سندھ میں ایک لاکھ ستائیس ہزار چھ سو اکیانوے، خیبر پختونخوا میں پینتیس ہزار چھ سو دو، بلوچستان میں بارہ ہزار چار سو تہتر، گلگت بلتستان میں دو ہزار چھ سو اڑتیس، اسلام آباد میں پندرہ ہزار چار سو بہترجبکہ آزاد کشمیر میں دو ہزار دو سو اکتیالیس کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک چوبیس لاکھ چودہ ہزار نوسو دو افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پچیس ہزار پانچ سو سینتیس نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک دو لاکھ پچھتر ہزار تین سو سترہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ سات سو اکتیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں بارہ افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار دو سو اکتیس ہوگئی۔ پنجاب میں دو ہزار ایک سو اٹھاسی ، سندھ میں دو ہزار تین سو ستاون ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار دو سو چھیالیس ، اسلام آباد میں ایک سو پچھتر ، بلوچستان میں ایک سو اکتالیس ، گلگت بلتستان میں تریسٹھ اور آزاد کشمیر میں اکسٹھ مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔