Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 22, 2020 01:23 pm views : 285

Location : Domestic Place

Islamabad- Government decides to bring back Nawaz Sharif
  • Urdu

اسلام آباد، حکومت کا نوازشریف کو برطانیہ سے واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نوازشریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عدالت اور حکومت نے باہر جانے دیا، نوازشریف علاج کے بہانے لندن گئے اور وہاں ایک ایکسرے بھی نہیں کرایا، نوازشریف نے اپنی بیماری کا بہانہ بنا کر ملکی قوانین کا مذاق اڑایا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو واپس لانے کے لئے دفتر خارجہ کے ذریعے برطانوی حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت نیب کو کہے گی اس سلسلے میں دفتر خارجہ سے رابطہ کرے، نوازشریف کو واپس آکر قانون کا سامنا کرنا ہوگا جب کہ مریم نواز سے نیب نے کرپشن کا حساب مانگا تو خود پر حملے کا ڈرامہ رچایا۔
شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کو سیاسی بلیک میل کرنے کی کوشش کرتی رہی، اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف قوانین پرحمایت کی آڑ میں این آراو لینے کی کوشش کی، ہم اپوزیشن کی سیاسی بلیک میلنگ کا ہرگز شکار نہیں ہوں گے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق ہمیں قانون سازی کی ضرورت تھی، ستمبر میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے سے متعلق فیصلہ کرنا ہے، ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں جانے سے کسی بھی ملک کو بہت نقصان پہنچتا ہے، اپوزیشن بلیک لسٹ میں جانے کے خطرات سے بخوبی آگاہ ہے، بلیک لسٹ میں جانے سے کسی بھی ملک کو باہر سے قرضوں کے لیے مشکلات ہوتی ہیں، بلیک لسٹ میں جانے سے ملکی کرنسی کی شرح تبادلہ بہت گرجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو کورونا سے لاحق شدید نقصانات سے بچایا، وزیراعظم عمران خان نے غریب عوام کو دیکھتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved