Aug 22, 2020 01:24 pm
views : 274
Location : Domestic Place
Karachi decisions are the right of Karachi people instead of the federation, says Bilawal Bhutto
کراچی کے فیصلے وفاق کے بجائے کراچی والوں کاحق ہے، بلاول بھٹو
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی صدارت میں بلاول ہاؤس کراچی میں پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاس ہوئے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ وقار مہدی اور سندھ حکومت کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ جس میں کراچی کے تمام اضلاع میں پارٹی کی تنظیم نوسے متعلق تجاویزطلب کرلیں۔
علاوہ ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیوروکریٹس،سیاسی اور سول سوسائٹی کیاچھی ساکھ کے حامل افرادکوبلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیاجائے گا جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والی سول سوسائٹی کی کسی معروف شخصیت کو ایڈمنسٹریٹر بنانے پراتفاق ہوگیا۔
اس موقع پربلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہرقائد کی ترقی کیلئے پیپلزپارٹی نے مثالی کرداراداکیا۔کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے خواب دیکھنے والے ہوش میں آئیں۔کراچی کے فیصلے وفاق کے بجائے کراچی والوں کو کرنے کا حق ہے۔پیپلزپارٹی اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔