Aug 22, 2020 01:26 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Karachi- What will the PPP take over Karachi, we will take the government from them, Mustafa Kamal
کراچی، پی پی کراچی پر کیا قبضہ کرے گی، ہم تو حکومت بھی ان سے لے لیں گے، مصطفیٰ کمال
چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں نئے اضلاع کے قیام اور کراچی دشمنی کے خلاف شدید بارش کے باوجود کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا اب سندھ کارڈ چلے گا نہ مہاجر کارڈ چلے گا بلکہ اب صرف پی ایس پی کا کارڈ چلے گا! پاک سر زمین پارٹی نہ سندھ کی دھرتی ماں کو تقسیم ہونے دے گی اور نہ ہی اس ماں کے دل کراچی کو تقسیم ہونے دے گی۔
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی نے کہا کہ کراچی کے بغیر پیپلز پارٹی کا سندھ کارڈ ادھورا ہے، اس لیے یہاں قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،میں مراد علی شاہ سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ نے کراچی کے پہلے چھ ڈسٹرکٹس میں دودھ کی نہریں بہا دیں ہیں جو ساتواں ڈسٹرکٹ بھی بنادیا، پیپلز پارٹی والے اگر واقعی سندھیوں کے ہمدرد ہوتے تو صبر کر لیتے لیکن یہ مہاجروں سمیت سندھیوں کے بھی قاتل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کی تقسیم کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے، کراچی ہے تو پاکستان ہے! کراچی کی تباہی پاکستان کی تباہی ہے۔ ریاستی اداروں کو کہتا ہوں کہ آئیں اور پاکستان کو بچائیں۔