Aug 22, 2020 01:33 pm
views : 256
Location : Domestic Place
Lahore- Court postpones indictments as Rana Sanaullah does not appear in narcotics case
لاہور، منشیات برآمدگی کیس، رانا ثنا اللہ پر بارہ ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی
لاہور کی انسداد منشیات عدالت کے جج شاکر حسن نے رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کی۔
عدالت میں سماعت کے دوران معزز جج نے اسفتسار کیا کہ کیا سارے ملزمان حاضر ہیں ؟ جس پر وکیل رانا ثنا اللہ نے جواب دیا کہ رانا ثنا اللہ اور ان کے گارڈز پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ تو کوئی طریقہ نہیں کہ ملزمان پیش نہ ہوں۔
رانا ثنا اللہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اٹھائیس اگست تک رانا ثنا اللہ قومی اسمبلی اجلاس میں مصروف ہیں۔
عدالت نے رانا ثنا اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور سماعت بارہ ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
سابق صوبائی وزیر قانون پر پندرہ کلو گرام منشیات اسمگل کرنے کا الزام ہے۔رانا ثنا اللہ کو اے این ایف نے یکم جولائی کو موٹر وے پر ناکہ لگا کر منشیات کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔