Aug 22, 2020 01:34 pm
views : 259
Location : Domestic Place
The Meteorological Department has forecast more rains in Karachi
کراچی میں بارش کے بعد ایک مرتبہ پھر نالے ابل گئے
کراچی میں حالیہ مون سون کے اسپیل میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد ندی نالے ابل پڑے، سرجانی ٹاؤن، یوسف گوٹھ اور بلدیہ ٹاون سمیت مضافاتی علاقوں میں بارش اور سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
نارتھ کراچی میں گھروں میں پانی داخل ہونے سے قیمتی اشیاء ضائع ہو گئیں جب کہ سرجانی ٹاؤن یوسف گوٹھ میں کشتیوں کی مدد سے متاثرین کو ریسکیو کیا گیا۔
ناگن چورنگی، نیوکراچی، سرجانی ٹاؤن میں تاحال بارش کا پانی جمع ہے، فیڈرل بی ایریا کے مختلف علاقوں سے بارش کا پانی نہیں نکالا جاسکا۔
لنڈی کوتل سے طاہر ولا اور عائشہ منزل تک پانی ہی پانی ہے جب کہ ملیر میمن گوٹھ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان جان سے گئے۔
موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی میں بارشوں کی مزید پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔