Aug 22, 2020 02:14 pm
views : 263
Location : Domestic Place
Lahore- Government could not bring Ishaq Dar back and it is difficult to bring Nawaz Sharif, Sheikh Rashid
لاہور، حکومت اسحاق ڈار کو واپس نہ لاسکی نواز شریف کو لانا اور مشکل ہے، شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے ریلوے کی ری اسٹرکچرنگ کے حکم پر چار ہفتوں میں مکمل عمل درآمد کریں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اے پی سی عید کے بعد ہونے تھی لیکن اب محرم الحرام آگیا، محرم کے بعد بھی اے پی سی نہیں ہوگی یہ اپنے گلے پڑ جائےگی، فضل الرحمان ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے جو چاہتے ہیں وہ انہیں نہیں ملے گا، ان کی سیاست کا تو پہلے ہی خانہ خراب ہے تو وہ چاہتے ہیں کسی اور کا بھی نہ رہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی عمران خان کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلاسکتے، دونوں جماعتیں این آر او کی تلاش میں ہیں، وزیراعظم عمران خان کچھ بھی کرلیں گے لیکن این آر او نہیں دیں گے، وہ پہلے ہی پچھتارہے ہیں کہ نواز شریف چلاگیا۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اتنا بھولا نہیں کہ شہباز شریف والی غلطی کرے، ان کے لیے شہباز شریف کی ایک قربانی کافی ہے، مردہ اور تھکی ہوئی اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، باہر نکلے گی تو اور تھک جائے گی۔