Aug 23, 2020 03:44 pm
views : 254
Location : Different Places
Islamabad- Asim Bajwa appeals people to ignore all fake news regarding CPEC
اسلام آباد،جھوٹ اور پروپیگنڈا سے سی پیک خراب کرنے کی کوشش کی گئی،عاصم باجوہ
وزیر
اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ
جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جھوٹ اور پروپیگنڈا سے سی پیک
خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔
اپنی ٹوئٹ میں عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ
جھوٹ اور پروپیگنڈا کے ذریعے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک ) کو
خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
عاصم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک
منصوبوں میں روزگار کے مواقع سے متعلقہ تمام اشتہارات ہماری ویب سائٹ پر
لگائے جائیں گے، سی پیک میں نوکریوں سے متعلقہ تمام جھوٹ پر مبنی خبروں کو
نظر انداز کیا جائے۔