Aug 23, 2020 07:40 pm
views : 269
Location : Different Places
Islamabad- Imran Khan declared Man of the Year by The Muslim 500
اسلام آباد،2020ء کی پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں عمران خان مین آف دی ایئر قرار
سال دو ہزار بیس کی پانچ سو بااثر مسلم شخصیات پر
کتاب جاری کر دی گئی جس میں وزیراعظم عمران خان کو مین آف دی ایئر قرار
دیا گیا ہے۔ معروف مذہبی سکالر مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل اور
ملالہ یوسفزئی بھی بااثر مسلم شخصیات میں شامل ہیں۔
اس کتاب میں پہلی 50
شخصیات کا تعلق مذہبی سکالرز اور سربراہان مملکت سے ہے۔ 450 شخصیات سیاسی،
سماجی اور میڈیا سمیت دیگر 13 کیٹیگریز سے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی
مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ فہرست میں انھیں مین آف دی ایئر قرار دیا گیا
ہے۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم نواز شریف، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل
الرحمان کا نام بھی فہرست میں موجود ہے۔
بااثر شخصیات میں آرمی چیف جنرل
قمر جاوید باجوہ کا نام بھی شامل ہے جبکہ پاکستانی بااثر مسلم شخصیات میں
مذہبی سکالر مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل تبلیغی جماعت کے امیر
مولانا نذر الرحمان، مولانا الیاس قادری اور ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں۔
امریکی
کانگریس کی خاتون مسلم رہنما راشدہ تلیب کو وومن آف دی ایئر قرار دیا گیا
ہے۔ بااثر مسلم شخصیات میں ایران کے آیت اللہ خامنہ ای، ابوظہبی کے ولی
عہد شیخ محمد بن زید النہیان، ترک صدر رجب طیب اردوگان بھی شامل ہیں۔
سعوی
عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، حزب
اللہ کے سید حسن نصراللہ، سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب بھی فہرست میں ہیں۔
فٹبال میں لیور پول کے فٹبالر محمد صلاح، فرانس کے سابق فٹبالر زیڈان اور
کرکٹ میں ہاشم آملہ شامل ہیں۔