Aug 23, 2020 07:50 pm
views : 264
Location : Different Places
Karachi- Azadari has been going on for 1400 years, Islam also teaches SOP, says Maulana Muhammad Hussain Masoodi
کراچی،چودہ سو سال سے عزاداری ہو رہی ہےاسلا م بھی ایس او پی ہی کا درس دیتا ہے،مولانامحمد حسین مسعودی
محرم الحرام میں مجالس و جلوس عزاء ایس او پیز کے تحت منعقد ہورہے ہیں۔
پاکستان
میں محرم الحرام اور عاشورہ کے جلوسوں کے لیے ایس او پیز کے تحت لائسنس
یافتہ اور روایتی جلوس کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ اجازت ہوگی۔
امام
بارگاہ میں لوگوں کے بیٹھنے کے لیے نشان لگائے جائیں گے، ماسک کے بغیر کسی
کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، امام بارگاہ کی انتظامیہ داخلی راستوں کے
باہر ماسک فراہم کرسکتی ہے۔ قالین کے استعمال سے اجتناب کیا جائے گا، البتہ
امام بارگاہ سے باہر جراثیم سے پاک چٹائیاں بچھائی جا سکتی ہیں، اگر قالین
ہوں تو روزانہ ان پر کلورین کا اسپرے کیا جائے گا۔
اس حوالےسے شیعہ
عالم دین مولانامحمد حسین مسعودی کا کہنا تھا کہ چودہ سو سال سے عزاداری ہو
رہی ہےاسلا م بھی ایس او پی ہی کا درس دیتا ہے
انکا کہنا تھا کہ اگر کسی کو ڈسپلن سمجھنا ہو تو تو آکر دیکھ سکتا ہے کہ ہم کتنے منظم انداز میں مجالس کا انعقاد کرتے ہیں۔