Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 23, 2020 07:54 pm views : 258

Location : Different Places

Karachi- 200 families in Surjani Town relocated as rain wreaks havoc
  • Urdu

کراچی،شہر کے کئی علاقوں سے بارش کا پانی نکالا نہیں جاسکا

کراچی میں دو روز کی بارش کے بعد شہر کا برا حال ہےکہیں سڑکیں بیٹھ گئیں، کہیں گڑھے پڑگئے تو کہیں کیچڑ اور کچرے کے ڈھیر نظر آرہے ہیں ، جبکہ ضلع وسطی کے کئی علاقوں سے بارش کا پانی اب تک نہیں نکالا جاسکا ہے۔
سرجانی ٹاؤن میں سیکڑوں افراد نے کشتیوں کے ذریعے محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی شروع کردی ، نیو کراچی کے مختلف سیکٹرز میں اب بھی گندا پانی موجود ہے، ملیر ندی میں طغیانی کے باعث پانی کورنگی کاز وے پر آگیا ، سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
بارشوں کا سلسلہ کراچی میں جاری ہے جس کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں ضلع وسطی اور غربی شامل ہیں ،شہر میں نارتھ کراچی، نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، سرجانی، اورنگی ٹاؤن کے علاقے اب بھی بارش کے پانی کی وجہ سے شدید متاثر ہیں ۔
سرجانی ٹاؤن ، یوسف گوٹھ، بسمہ اللہ اسٹاپ، سرجانی سیکٹر فور بی میں پانی گھروں میں بھرا ہوا ہےاور لوگ امدادی اداروں کی مدد سے نقل مکانی کررہے ہیں ۔
کئی علاقوں کی سڑکوں پر پانی اب بھی موجود ہے جبکہ شاہراہوں پر کئی مقامات پر کیچڑ کی تہہ جم گئی ہے،واٹرپمپ ،شادما ن ٹاؤن ، انڈاموڑ، قلندریہ چوک اور سخی حسن جانے والی سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
پانی میں ڈوبے ہوئے علاقوں سے پانی نکالنے کے لئے اب تک کوئی کارروائی نظر نہیں آرہی جبکہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ، بارش ہونے کی صورت میں مزید نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے ۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگست کے مہینے میں کراچی میں ہونے والی بارشوں کا 30 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، اس سال اگست میں ہونےوالی بارشیں معمول سے 150 فیصد سے بھی زیادہ ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 30 سال میں پی اے ایف فیصل پر اگست میں بارش کا اوسط ریکارڈ 68 ملی میٹر ہے، اس سال اگست میں پی اے ایف بیس فیصل پر اب تک 177 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ پی اے ایف فیصل بیس پر رواں ماہ ہونے والی بارشیں معمول سے 160 فیصد زائد ہیں۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved