Aug 23, 2020 07:48 pm
views : 264
Location : Different Places
Islamabad- COVID-19 cases continue to decline in Pakistan, only 4 succumb to virus over 24 hours ,Pakistan Coronavirus: 292,765 Cases and 6,235 Deaths
اسلام آباد،ملک بھر میں کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 6235 ہوگئی
ملک بھر میں کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے، وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد چھ ہزار دو سو پینتیس ہو گئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید پانچ سو اکانوے افراد کا ٹیسٹ پازیٹو آیا،کورنا کیسز کی تعداد دو لاکھ بانوےہزار سات سو پینسٹھ تک پہنچ گئی،وبا سے متاثردولاکھ 75 ہزار 836 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی شدت میں کافی حد تک کمی آ گئی، ایک دن میں سب سے کم ریکارڈ 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 591 افراد کورنا وائرس کا شکار ہوئے۔ ملک میں کورنا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 765 تک پہنچ گئی۔
صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 27 ہزار 965 کیسز کیساتھ سر فہرست ہے، پنجاب 96 ہزار 178 اور خیبرپختونخواہ میں 35 ہزار 750 کیسز ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد 15 ہزار 493 اور بلوچستان میں 12 ہزار 507 کیسز ہو چکے ہیں۔
ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 10 ہزار 694 رہ گئی، اب تک 2 لاکھ 75 ہزار 836 متاثرین صحت یاب ہو چکے ہیں۔