Aug 24, 2020 06:20 pm
views : 244
Location : sindh high court
Karachi- SHC orders NAB to arrests LG secretary Roshan Sheikh
سیکریٹری بلدیات روشن شیخ گرفتار
سندھ ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کو گرفتارکرلیا، روشن شیخ کو نیب نے سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
سیکریٹری بلدیات روشن شیخ سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت کی توثیق کی درخواست کےلیے موجود تھے، عدالت نے روشن شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سننے سے ہی انکار کر دیا تھا۔
روشن شیخ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت منسوخی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔
ضمانت مسترد ہونے پر روشن شیخ کو نیب اہلکاروں نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ سیکریٹری بلدیات روشن شیخ پر زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔
دوسری جانب رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف عامر لیاقت حسین نے ضلع کیماڑی بنانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔ اس موقع پر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ میری پٹیشن کو وزیراعظم عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہے، بڑی منصوبہ بندی سے حکومت سندھ کام کر رہی ہے، فضل الرحمان کے بھائی کو تعینات کرنا بھی منصوبہ بندی کا حصہ تھا جب کہ بلدیاتی حکومت ابھی قائم ہے اس سے مشورہ بھی نہیں کیا گیا۔